9 دسمبر 2012 - 20:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے 84 سالہ رکن جنرل اسمبلی اور افغان مجاہد آقا سیدمیرابوالقاسم سوما شمالی جرمن شہر میں انتقال کرگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سوویت یونین کے خلاف جہاد میں بھرپور کردار ادا کرنے والے افغان مجاہد اور افغانستان میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن آقا سید میرابوالقاسم سوما نے دار فانی کو وداع کہتے ہوئے داربقاء کی طرف کوچ کرگئے ہیں۔یہ سید جلیل القدر افغانستان میں قدیمی جہادی شخصیات میں سے تھے اور اس ملک میں کمیونسٹ بغاوت سے بھی قبل اسلام کی راہ میں جدوجہد کررہے تھے اور کمیونسٹ بغاوت کے بعد کمیونسٹ حکومت کے دوران بھی افغان مجاہدین اور مسلم افغانی قوم کے ناصر و مددگار تھے۔ میرابوالقاسم سوما افغان جہاد سے بہت پہلے ظاہرشاہ کے دور میں اسلام کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور 14 سال تک دہ مزنگ کی کال کوٹھڑی میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلتے رہے ہیں ہیں اور مجاہدین کی کامیابی کے بعد بھی بیرونی جارحیتوں کے مدمقابل مزاحمت محاذ کے فعال حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔ اسلام اور ملت افغان کے یہ خدمت گذار مجاہد جمعہ 7 دسمبر 2012 کو طویل علالت کے بعد جرمنی کے شمالی شہر کلنگن میں دعوت حق کو لبیک کہتے ہوئے دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔جنازے کے مراسماتافغان پریس نیوز ایجنسی کے مطابق مرحوم سوما کی میت 13 دسمبر کو کابل منتقل کی جائے گی اور مرحوم کو اسی روز کابل میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ "اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا" اور عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا مستقل سیکریٹریٹ، اس ناتھکنے والے مجاہد کے انتقال پرملال پر افغانستان کے عوام، پیروان اہل بیت (ع) اور ان کے خاندان و پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110